پنجاب

خرم دستگیر نے اپنے ”ٹریکٹر “ کو خصوصی محبت دینے کیلئے وزارت کے لیٹر پیڈ پر پولیس افسران کو خط لکھ دیا

گوجرانوالہ: پہلے تو وزرا یا ارکان اسمبلی کے پروٹوکول کے بارے میں سنا جاتا تھا لیکن اب وفاقی وزیر تجارت نے ایک ایسا انوکھا کام کر دیا ہے جس کا علم ہونے پر پاکستان کے شہریوں میں شدید غصے کی کیفیت پیدا ہو گئی۔
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے اپنی وزارت کے لیٹر پیڈ پر پنجاب پولیس کے افسروں، ٹریفک وارڈنز ، ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے نام ایک خط لکھا ہے ۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ محترم افسران یہ میرا ٹریکٹر میری ذاتی ملکیت ہے۔ اس پر خصوصی شفقت اور محبت کی جائے ۔اس کیلئے آپ کے تعاون کا بہت شکریہ۔اس لیٹر پیڈ پر وفاقی وزیر تجارت کے پی ایس کاشف صابر کے دستخط ہیں۔واضح رہے کہ خرم دستگیر نے یہ لیٹر اس لئے لکھا ہے تاکہ ان کے ٹریکٹر کو کسی جگہ نہ روکا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close