پنجاب

شریف فیملی پر تنقید فیاض الحسن چوہان کو مہنگی پڑ گئی

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو نواز شریف پر تنقید مہنگی پڑی گئی، طلباء نے شیم شیم کے نعرے لگا دیئے۔ لاہور کے ٹاون ہال میں یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے مخالفین پر جارحانہ انداز اپنایا تو نوجوان لیگی قائدین پر تنقید برداشت نہ کر پائے اور صوبائی وزیر کی تقریر کے دوران شیم شیم کے نعرے لگانے لگے۔ اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے طے شدہ منصوبے کے تحت احتساب عدالت کے باہر صورتحال خراب کی گئی۔ ان کی کوشش ہے کہ ماڈل ٹاون جیسا کام ہو جائے تاکہ اسے دکھا کر حکومت کو ظالم ثابت کیا جا سکے لیکن ہم ایسا کچھ نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی آل شریف کی چھیڑ بن چکی ہے، اب انہیں ماڈل ٹان کیس میں پھانسی کا پھندا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کرپشن اور بددیانتی کا سلسلہ چل رہا تھا اور ان کی جانب سے خود کو مظلوم بناکر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ تقریب میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب ایک تقریب کے شرکاء میں کچھ نوجوانوں نے کھڑے ہوکر شریف فیملی کی حکومت بہترین حکومت قرار دینا شروع کر دیا ہے۔ نوجوانوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت ٹھیک تھی۔ نواز شریف حکومت کی تعریف کرنے پر فیاض الحسن چوہان مزید آگ بگولہ ہوگئے اور تقریب کا ماحول درہم برہم ہو گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close