پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند، اہم ہدایات جاری
پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث لاہورسے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹر وے پولیس نے جی ٹی روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔ لاہور،فیصل آباد،گوجرہ موٹروے بھی بند ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی سمیت ملک کے بیشترحصوں میں اتوار سے منگل کے درمیان بارش اوربرفباری کا امکان ہےلیکن اس سے پہلے ہی پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد ، قصوراورگردونواح میں شدیددھند چھائی ہے جس کے باعث موٹروےکو لاہورسے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بندکردیاگیاہے۔
لاہور،فیصل آباد،گوجرہ موٹروےبھی ٹریفک کیلئےبند ہے جس کے باعث موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد سفرکرنے والے جی ٹی روڈ استعمال کریں۔
موٹر وے پولیس نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی رفتاراورفوگ لائٹس آن رکھیں جبکہ شاہراہوں پرسفرسےقبل ہیلپ لائن 130پررابطہ کریں۔