پنجاب

’موجودہ حالات میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی ‘

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ، کاغذی کارروائی نہیں چلے گی ،فوٹو سیشن کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ نتائج دئیے جاسکیں۔

لاہورمیں سول سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ نے دور دراز علاقوں میں لینڈ ریکارڈ اراضی سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اراضی سینٹرز کیلئے زمین کی نشاندہی کاکام مکمل کرلیا گیاہے ۔

عثمان بزدار نے اجلاس میں بعض اسکیموں میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہارکیا ان کا کہنا تھا کہ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی قابل قبول نہیں جو ہدایات دی ہیں ان پر من وعن عملدرآمد ہونا چاہیے عام آدمی کے مسائل کو حل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close