ریلوے عیدالاضحی پر 10 ستمبر سے 8 سپیشل ٹرینیں چلائے گا
ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحی کے مو قع پر اضافی رش کے پیش نظر 10 ستمبر 2016 سے 8 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ پہلی سپیشل ٹرین 10ستمبر کو کراچی سٹی ریلوے سٹیشن سے دن 11 بجے روانہ ہو کر نواب شاہ۔ ملتان کینٹ۔ فیصل آباد۔ سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10 بجکر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔
دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے دن 12 بجے روانہ ہو کر سکھر۔ ملتان اور لاہور کینٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 7 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسر ی ٹرین 11 ستمبر کو کراچی کینٹ سے دن 11 بجے روانہ ہوکر براستہ روہڑی خانیوال۔ فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز لاہور پہنچے گی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 12 ستمبر کو راولپنڈی سے صبح 10 بجے روانہ ہو کر سہ پہر 3 بجکر 10 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
پانچویں ٹرین لاہور سے شام 7 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی اور رات 12 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ جبکہ چھٹی سپیشل ٹرین واپسی کے لیے 17 ستمبر کو پشاور کینٹ سے دن 11 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی ساتویں ٹرین راولپنڈی سے دن 11بجے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی اور اسی طرح آٹھویں عید سپیشل ٹرین لاہورسے رات 8 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔