پنجاب
ڈاکٹر یاسمین راشد کا وزیرقانون اورایم ایس کی ٹیلیفونک گفتگوکانوٹس ،رپورٹ طلب کر لی
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرقانون اورایم ایس کے درمیان ہونےوالی ٹیلیفونک گفتگوکانوٹس لے لیااوروی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعمرکورپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا راجہ بشارت اور ایم ایس کی ٹیلی فونک گفتگو پر نوٹس لیتے ہوئے کہناتھا کہ انتظامی امورمیں عدم مداخلت حکومتی پالیسی ہے،محکمہ صحت کاسٹاف مداخلت پرمجھے رپورٹ کرے،یاسمین راشدنے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی ۔