پنجاب
بھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی قابل مذمت ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی قابل مذمت ہے،بھارتی فورسز کاکنٹرول لائن کے پارشہری آبادی کونشانہ بناناغیراخلاقی اورقابل مذمت ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بندوق کی گولیاں غیر مسلح مجاہدین آزادی کوکبھی کچل نہیں سکتیں ،بھارتی فوج کو پیشہ ورانہ اخلاقیات کا احترام کرنا چاہیے۔