پنجاب

شراب بل واک آؤٹ کرنیوالے اسمبلی میں بیٹھنے کے اہل نہیں: سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شراب پر پابندی کا بل پیش ہونے پر قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کرنیوالے پاکستان کی اسمبلی میں بیٹھنے کے اہل نہیں،ان لوگوں نے نہ صرف آئین پاکستان سے انحراف کیا بلکہ اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات سے بھی روگردانی کی ،چیف جسٹس کو ان کے خلاف آئین کی دفعہ 62-63 کی روشنی میں سوموٹو ایکشن لینا چاہیے ،سیاسی جماعتیں پارٹیاں نہیں پراپرٹیاں ہیں جن کا کوئی نظریہ نہیں ، ڈرنے اور دبنے والی سیاسی قیادت نے قوم کی عزت اور غیرت کو نیلام کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر امان اللہ کنرانی اور دیگر عہدیداروں کے اعزاز میں منصورہ میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سینیٹر سراج الحق نے صدر سپریم کورٹ بار کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی،استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہاکہ نظام عدل صرف ججوں کا کام نہیں ہر انسان کے اندر عدل کے قیام کا ایک جذبہ ہونا ضروری ہے ،جن کی گردنوں میں سریا تھا وہ بھی گردنیں جھکا کر عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close