پنجاب
حافظ طاہر اشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کا انکشاف
لاہور: پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہراشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ طاہر اشرفی کیخلاف مغربی ممالک سے رقوم لینے کے الزام کی تحقیقات کی جارہی ہیں، طاہر اشرفی کو طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ طاہر اشرفی کے خلاف تحقیقات ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کر رہا ہے، تحقیقات کا دائرہ کار کئی اور اہم شخصیات تک بھی پھیل سکتا ہے۔