پنجاب

بھارت کی مخالفت کے باوجود راہداری منصوبہ کامیاب ہو گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں ہو رہی لیکن تمام تر مخالفت کے باوجود یہ منصوبہ کامیاب ہو گا۔ حکومت پنجاب اپنے خرچ پر طلبہ کو سکالر شپ پر چین بھجوا رہی ہے اور ان طلبہ کو سہولتیں دینے پر چین کے شکرگزار ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ راہداری منصوبے پر مستقبل میں مزید اربوں ڈالر سرمایہ کاری ہو گی۔ اقتصادی راہداری کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں سے آگاہ ہیں، مودی کو یہ راہداری ہضم نہیں ہو رہی لیکن تمام تر مخالفت کے باوجود یہ منصوبہ کامیاب ہو گا اور اس کی بدولت پاکستان معاشی طور پر خوشحال ملک بنے گا۔ مودی نے بلوچستان کے خلاف جو زبان درازی کی ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کے سامنے پاکستان ایک بڑی طاقت کے طور پر کھڑا ہو گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close