Featuredپنجاب

علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں: فیصل واوڈا

لاہور: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیوایم ملوث ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں، ہم ان کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان اہم ہے، سندھ حکومت سو رہی ہے، جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18 ویں ترمیم کا کہہ کر وہ چھت سے لگ جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے، ان کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے جب کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے، زرداری نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور لاڈلے کا لفظ استعمال کیا، لاڈلے نوازشریف ہیں، زرداری نے ہمیں بری الذمہ کردیا ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے، اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close