پنجاب

لڑکیوں سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

بہاولنگر (ویب ڈیسک) لڑکیوN کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروپ سرغنہ سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔ روزنامہ خبریں کے مطابق ایس ایچاو تھانہ سٹی بی ڈویژن سجاد سندھو نے بتایا کہ بہاولنگر میں ایک بلیک میلر گروہ جس کا سرغنہ کلو خان ولد بشیر خان اور اس کے ساتھی علی خان تنویر اسلم بھانیکا محکمہ مل کر گرد اور ضرورت مند نوجوان لڑکیوں کو نوکری لگوانے کا جھانسہ دے کر اپنے دفتر فاروق آباد میں بلواتے اور لڑکی کو اپنے مخصوص چوبارہ پر بھیج دیتے جہاں لڑکی سے زبردستی زیادتی کرتے اور اس کی ویڈیو بنالی جاتی بعدازاں لڑکی کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس سے لاکھوں روپے وصول کرتے اور اس طرح درجنوں لڑکیوں کی عزت سے کھیل کر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کیا جارہا تھا۔

فاروق آباد کی رہائشی لڑکی (س) کو بھی اس گروہ نے نوکری کے بہانہ بلوایا اور اپنے مخصوص چوبارہ پر تنویر شاہ اور اسلم بھانیکا نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی جبکہ ان کا ساتھی علی خان اس کی ویڈیو بناتا رہا اور بعد میں مجھے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مجھ سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہے اب تنگ آکر میں نے پولیس کی مدد حاصل کی ہے۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کلو خان او راس کے ساتھی علی خان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان اسلم بھانیکا گرد اور محکمہ مال بہاولنگر اور تنویر شاہ کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close