پنجاب

عید کے بعد پنجاب میں بڑآپریشن، رینجرز تعیناتی کی سمری آگئی

سمری کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں کارروائی کی جائے گی۔عید کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں سرگرم بارہ گینگز نشانے پر ہونگے، جبکہ فوری آپریشن رحیم یار خان، فیصل آباد، راجن پور، مظفر گڑھ، ڈی جی خان میں متوقع ہے۔

کالعدم تنظیموں، دہشتگردوں کے ڈونرز، سہولت کاروں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کے متعلق سمری پر فیصلہ جلد متوقع ہے، جبکہ کارروائی کا دائرہ پورے پنجاب تک پھیلایا جائیگا۔ دریں اثناءوزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کو موجودگی کو مزید مربوط بنانے اور ان کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ رینجرز کو پنجاب کے’بعض مشکل‘ علاقوں میں جہاں انٹیلی جنس رپورٹوں کے مطابق ایک سخت کارروائی کی ضرورت ہے ، کارروائی کے لیے بلایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں کہ پنجاب میں رینجرز کو بلایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے راجن پور میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کے لیے بھی رینجرز کو طلب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close