پنجاب

لاہور: سی ٹی دی کی کارروائی، مدرسہ سیل،دو افراد گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے ایک مدرسہ سیل کر دیا اور دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مدرسہ میں اشتعال انگیز لٹریچر سے طالبعلموں کو گمراہ کیا جاتا تھا۔گرفتار ہونے والے دو افراد میں ایک کا نام قاری یوسف اوردوسرے کا نام قاری یونس ہے۔قاری یونس اس مدرسہ کا ایڈ منسٹریٹر بھی ہے ۔ پولیس کے مطابق مدرسے سے اشتعال انگیز لٹریچر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کالعدم تنظیوں کے ارکان کی بڑی تعداد سرگرم عمل ہے جن کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close