پنجاب

سیاست میں اخلاقیات کی تمام حدیں عبور، رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کا جنسی معائنہ کرانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راناثنا اللہ نے شیخ رشید کے جنسی معائنے کا مطالبہ کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایم این اے کے جنسی تعین کے لیے شیخ رشید کا طبی معائنہ کرا یا جائے ،یہ فراڈیہ انسان ہے ،اس نے اپنے آپ کو چھپا یا ہوا ہے ،جو یہ ظاہر کر رہا ہے وہ یہ ہے نہیں ،اس کا طبی معائنہ کرایا جائے تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

اس سے قبل راناثنااللہ نے شیخ رشیدکےخلاف سپیکرکوریفرنس بھیج نے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ رشید نے کشمیر کاز کیساتھ غداری کی ، جوئے کی کمائی سے جائیداد بنائی اور یہ جائیدادیں بھائیوں اور بھتیجوں کے نام پر بنائی گئی ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ سپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید کی موجودگی سے ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہے لہٰذا شیخ رشید جیسے کرپٹ انسان کوایوان سے نکا لاجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close