پنجاب

نیلم جہلم پروجیکٹ رواں سال پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کو تیار

لاہور: ترجمان واپڈا کے مطابق نیلم جہلم پروجیکٹ رواں سال پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کو تیار ہے۔

واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی (واپڈ) کے ترجمان کے مطابق اپریل تا اگست 2018 تک پروجیکٹ کے چاروں یونٹ مرحلہ وار مکمل کیے گئے، نیلم جہلم پروجیکٹ پچھلے 8 ماہ سے نیشنل گرڈ کو بجلی مہیار کررہا ہے اور اب تک ایک ارب 80 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کرچکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق نیلم جہلم پروجیکٹ کے الیکٹریکل و مکنیکل آلات کی تفصیلی انسپکشن ہوگی جس کے لیے جنوری کا انتخاب کیا کیونکہ ان دنوں دریا میں پانی کی آمد کم ہوتی ہے۔

ترجمان واپڈا کا کہنا تھا کہ تفصیلی انسپکشن کے لیے نیلم جہلم پاور ہاؤس 5 جنوری سے 2 فروری تک بند رہے گا اور انسپکشن کے بعد پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close