پنجاب

جو عمران خان کو لے کر آئے وہ آج پچھتا رہے ہیں: سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے اور  جو عمران خان کو لے کر آئے ہیں وہ آج پچھتا رہے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منی بجٹ آرہا ہے جو مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے، عمران خان کی حکومت نے پاکستان کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیا، اب جو عمران خان کو لے کر آئے ہیں وہ آج پچھتا رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سول آمریت کی حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹے گی، یہ نااہل حکمران ہے جو اس وقت بھکاری بنا ہوا ہے، پاکستان کا وزیر اعظم کشکول لے دنیا میں گھوم رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ وقت بدلے اور بہت جلد بدلے گا، ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ضمیر مطمئن ہے۔

واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close