Featuredپنجاب

احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سیاست میں ذاتی تلخیاں ہیں وہ کم ہوں گی لیکن احتساب کا سلسلہ نہیں رکے گا اور اس پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ، جس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتاچلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے، جب ادارے نیچے جاتے ہیں تو ملک بھی نیچے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے آفس جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے ڈھائی بلین ڈالر قرض ادا کرنا ہے، وزیراعظم صاحب نے فائر فائٹنگ کی، سعودی عرب اور یو اے ای گئے، ہم نے سب سے پہلے ادائیگیوں کا توازن ٹھیک کیا ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری درآمدات کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے پیسے میں اضافہ ہورہا ہے، ان شاءاللہ 2019 میں ہم پاکستان کو معاشی منزل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے، آئندہ 6 ماہ میں معیشت کی بہتری کےاقدامات کیےجائیں گے، چاہتے ہیں روزگارکے مواقع پیدا کرنےکے کے لیے صنعتیں لگائی جائیں۔

وزیراطلاعات نےمزید کہا کہ نوازشریف یا زرداری صاحب پر بنایا گیا ایک بھی مقدمہ ہمارا نہیں ہے، یہ تفتیش 2015 میں شروع ہوئی تھی، ہمارا کسی سے ذاتی جھگڑا تو نہیں ہے، منی لانڈرنگ کامعاملہ کیا ہے، یہی لوگ اس کےذمے دار ہیں جب کہ معاملہ کہیں زیادہ گھمبیر ہےجتنا پی ٹی آئی بتارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاست میں ذاتی تلخیاں نہیں ہیں، نوازشریف یا آصف زرداری کے خلاف مقدمات ہمارے نہیں، دونوں کا کوئی کاروبار نہیں تھا، دنیا کے اسمگلرز ، فلموں کو لوگ بھول گئے ہیں جو فلمیں ہمارے یہاں چلی ہیں۔

فواد چوہدری نےکہا کہ سیاست میں تلخیاں تو کم ہوں گی لیکن احتساب کا سلسلہ نہیں رکےگا، چاہے وہ ہمارے لوگ ہوں یا کوئی اور، ماضی میں تو میرا حاجی بگو، میں تیرا حاجی بگو کا سلسلہ چلتا رہا لیکن ہم احتساب پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، یہی ہمارا مینڈیٹ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close