پنجاب

پرویز الٰہی اور حسین الٰہی پر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی پر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز الٰہی اور حسین الٰہی پر عائد جرمانوں کی خلاف اپیل کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری حسین الٰہی کی جرمانہ معاف کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

چوہدری پرویز الٰہی، حسین الٰہی کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مانیٹرنگ ٹیم نے بغیر وارننگ کے جرمانے عائد کئے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیم نے دو بار وارننگ دی پھر جرمانے عائد کئے۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی پر 5 اور حسین الٰہی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close