پنجاب
سیکیورٹی صورتحال میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے
ان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال پہلے کے حالات سے اب سیکیورٹی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو یکجا ہونے پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں کی قید کے دوران گزارے گئے لمحات پر کتاب لکھ رہا ہوں جس میں اپنے ذاتی تجربات بیان کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحا ل کافی بہتر ہو چکی ہے تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو قوم بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ جب تک ہم یکجا ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے تب تک اس ناسور سے چھٹکارا مشکل ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے ،میں جس ویژن کے ساتھ سیاست میں آیا تھا آج بھی اسی ویژن پر ہوں ،پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی ۔