پنجاب

مولوی بھاگ گیا ، عمران خان آئندہ الیکشن تک ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں گے

وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان 2018کے انتخابات کے بعد اصغرخان بن جائیں گے ۔

مران خان اکیلا ہی چلا تھا اکیلا ہی رہ جائے گا ۔ عمران خان کی منفی سیاست تیزی سے ختم ہورہی ہے مگر وہ آئندہ انتخابات تک ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں گے ۔ وزیر قانون نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج کی اجازت دینا پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ۔ تحریک انصاف کو جلسے کے لئے سیکورٹی اور دوسرے انتظامات کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ انتظامیہ عوام الناس کی سہولت کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے ۔ تحریک انصاف ایسا مقام منتخب کرے جہاں حفاظتی انتظامات بہتر ہوسکیں ۔ ایسا مقام ہونا چاہیے جہاں عوام الناس کو مشکلات نہ ہوں ۔ لیگی کارکنوں اور پی ٹی آئی میں حالیہ تکرار میڈیا گپ شپ ہے ۔ پنجاب حکومت کی پالیسی ہے کہ اس نے پرامن احتجاج میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close