پنجاب

ملک کو چندہ مانگنے والی نہیں نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی چھٹی برسی کی مناسبت سے الحمرا آرٹ کونسل میں نایاب تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ذاتی بادشاہت نہیں بلکہ اسلامی نظام چاہتے ہیں، حکمرانوں نے ملک کے جغرافیے اور نظریے سے غداری اور بے وفائی کی ہے، پارلیمنٹ پر کلمہ تو لکھا ہے لیکن اس کلمے کی حکمرانی نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے طبقاتی نظام کے خلاف جدوجہد کی، آج عزم کریں کہ اپنی زندگی اور ملک کو اسلامی نظام کا گہوارا بنانے کے لئے صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک کی حالت پہلے جیسی ہے، قوم خوشی کی تلاش میں ووٹ دیتی ہے لیکن صرف چہرے تبدیل ہوتے ہیں اور نظام وہی رہتا ہے، ملک کے مظلوم و مجبور لوگوں کو اکٹھا کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ داروں کا مخصوص ٹولہ ہے جو صرف اپنے مفادات کے لئے کام کرتے ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمران کبھی ایک ملک سے خیرات کبھی دوسرے سے چندہ مانگتے ہیں اور کبھی تیسرے کے دروازے پر حاضری دیتے ہیں، اگر چندہ مل جائے تو وزیر خزانہ جشن مناتے ہیں کہ بہت کچھ مل گیا۔ ملک اور عالم اسلام کو نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے، ایسی قیادت چاہیے جس کی نظر امریکا اور آئی ایم ایف پر نہیں بلکہ اللہ پر ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close