پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کھلے مصالحہ جات کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرائنڈنگ یونٹس سیل
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مصالحہ جات کے ساتھ ساتھ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 گرائنڈنگ یونٹس سیل کر دیئے ،لاہور اور قصور کے نواحی علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 10ہزار کلو ملاوٹی مرچ ،ہلدی اور مصالحہ جات ضبط کر لیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ رفیق مرچ چکی، ظہور مر چ چکی، جاوید مرچ چکی، التقوی اور یحیی گرائنڈنگ یونٹ کو سربمہر کیا گیا ،فنگس لگی ثابت مرچ کو پیس کر سرخ مرچ پاڈر تیار کیا جا رہا تھا۔ ناقص سٹوریج ، ورکرز کے میڈیکل اورفوڈ لائسنس بھی عدم موجود پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ٹیکسٹائیل رنگوں کے استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ،لاہور: کھلے مصالحہ جات فروخت پر پابندی کے ساتھ ملاوٹی مصالحہ جات پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے،شہر ہوں یا دیہات، پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کہیں چھپ نہیں سکتا،صوبے کا ہر کونہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس سیل کے ریڈار پر ہے ۔کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ کوئی ایریا نو گو ایریا نہیں، ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔