پنجاب

امریکی قونصلیٹ جنرل نے امریکی شہریوں کی سہولت کیلئے

امریکی شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور سے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔قونصلیٹ کے شعبہ انفارمیشن کے مطابق قونصلیٹ جنرل لاہور سے اپنے شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بحال کررہا ہے ۔وہ شہری جو اپنا پاسپورٹ رجسٹر کروانا چاہتے ہیں یا امریکی بچوں کی رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں وہ اب لاہور قونصلیٹ جنرل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ایسے افراد جو امریکہ سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات کی تصدیق کرانا چاہیں ان کو بھی خدمات فراہم کی جائیں گی۔قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ دفتری شیڈول کی تفصیلات کیلئے وہ  pk.usembassy.gov/embassy-consulates/lahore/u-s-citizen-services-lahore/ ویب سائٹ ویزٹ کرسکتے ہیں ۔قونصلیٹ کے مطابق ویزا سے متعلق خدمات ہمارے  اسلام آباد اور کراچی میں قائم دفاتر کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close