پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ے وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مانگ لیے

وزیراعلی پنجاب نے وی آئی پی فلائٹ کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دینے کے لئے کل منگل کو صوبائی ذیلی کابینہ برائے خزانہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائیگی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال حکومت پنجاب نے 14 کروڑ 67 لاکھ روپے مختص کر رکھا ہے لیکن یہ اضافی فنڈز مختص کردہ فنڈز سے الگ مانگے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close