پنجاب

سعد رفیق نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت قرار دیدیا

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ ان کے دور میں بھی احتساب  کے نام پر احتساب نہیں ہوا تھا ۔

 خواجہ سعد رفیق نے  پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد عمران خان کی بچکانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ملک ناتجربہ کار حکومت سے نہیں سنبھالا جارہا اور لرز رہا ہے ،اس لیے یہ اتحاد کیا گیا ہے۔ اپوزیشن متحد ہوگی تو حکومت پر دباؤ ڈال سکتے ہیں کہ مہنگائی اور معاشی بحران جیسے مسائل پر قابو پایا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوئی وزیراعظم این آر او دینے کے قابل نہیں اور کوئی این آر او مانگ بھی نہیں رہا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر احتساب نہیں کیا گیا،مارشل لاء ہو یا ہماری حکومت ، احتساب نہیں ہوا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ احتساب کے نظام کو ری وزٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close