پنجاب

جو یوٹرن کا سونامی اور چاپلوسوں کا آئی جی ہو، اسکو عمران خان شاباش دیتے ہیں، طلال چوہدری

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء کو اخلاق سے عاری گفتگو زیب نہیں دیتی،اگر ایسا ہوتا رہا تو بدقسمتی سے سیاستدانوں بارے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائیگا، بگڑ ے ہوئے سیاستدانوں کو اخلاقیات کی اکیڈمی جوائن کرنی چاہئے، سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالنا پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں کی تضحیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو بار بار جھوٹ بولنا جانتا ہو، سیاست میں بداخلاق بدتمیز ہو بگڑی اچھالنے کاماسٹر ہو اور یوٹرنوں کاسونامی اور چاپلوسوں کا آئی جی ہو، اسکو عمران خان صاحب شاباش دیتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اسوقت ملک شدید بحرانوں کاشکار ہے، روزبروزعوام مہنگائی بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومتی وزاراء کو صرف ذاتیات پر مبنی کرپشن کے الزامات اور نت نئے ہتھکنڈوں سے فرصت نہیں ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت وقت نے اپنے اقتدار کے پانچ ماہ مکمل کر لئے ہیں مگر ابھی تک انہوں نے عوام کو برداشت کرنے اور صبر کا لولی پاپ دے رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close