پنجاب

شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے شیخ رشید

لاہور میں ریلوے ہیڈکوارٹرمیں ہفتہ وار اجلاس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ رواں سال ملک میں 20ٹرینوں کااضافہ کریں گے، نجی شعبےکےتعاون سےمزید2فریٹ ٹرینیں تیارکررہےہیں، فریٹ ٹرینیں آگئیں توریلوےترقی کرےگا، اس کے علاوہ 7 بڑےریلوے اسٹیشنزکی تعمیرنو بھی کرنے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو مستقبل میں پاکستان کادورہ کرتےدیکھ رہاہوں، امریکا کوافغان مسئلے پر عمران خان کا سیاسی تجزیہ سمجھ آگیا ہے، ہم آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مان رہے بلکہ وہ شرائط مان رہےہیں جوملکی مفادمیں ہو۔

شیخ رشید نے کہا مجھے بلاول کی فکر ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوگا، بلاول کوسیاست کرنی ہےتووہ بھٹوبنیں، زرداری نہ بنیں، آصف زرداری نےبےنظیرکی موت کاسیاسی فائدہ اٹھایا، زرداری نے بےنظیرکی وصیت کواپنےمقصدکیلیےاستعمال کیا، اس وقت ملک میں جو صورتحال ہے اس کے ذمے دارنوازشریف اور زرداری ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا شہبازشریف جتنا مرضی کوشش کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، حلف اٹھاتا ہوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا چاہے وزیر رہوں یا نہ رہوں، میرا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جانا لازمی ہے۔ میں نےپی اے سی کی رکنیت کیلیےباقاعدہ درخواست دی ہے، آئین اورقانون کےتحت کوئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کارکن بننےسےنہیں روک سکتا، یہ کہتے تھے اگلی اسمبلی میں شیخ رشید نہیں ہوگا میں ہوں اور آرہا ہوں پی اے سی میں۔ شیخ رشید نے کہا شہبازشریف باقی معاملات کا آڈٹ کریں، میں ان کےمعاملات کا آڈٹ کروں گا، تحریک انصاف اپنے کس رکن کا نام واپس لیتی ہے یہ ان کا مسئلہ ہے میں اس وقت پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ سینئر اور تجربہ کار ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close