پنجاب
پنجاب میں 4 سال میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا قلع قمع کیا، جس کی تعریف کرنی چاہیئے، گورنر پنجاب
لاہور: پنجاب کے گورنر نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، سی ٹی ڈی نے جس طرح دہشتگردی کا قلع قمع کیا وہ قابل تعریف ہے، سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیئے۔
میرپور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے لارڈ نذیر احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر دکھ ہوا واقعہ کو مختلف پہلو سے دیکھا جا رہا ہے، ایسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، اس کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے۔ پنجاب میں 4 سال میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا قلع قمع کیا، جس کی تعریف کرنی چاہیئے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی بنا دی ہے جو 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، اس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور پنجاب پولیس کے سینیئر آفیسر شامل ہیں، واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کو قرار واقعی سزا ملے گی۔