پنجاب

حکومت کی ہر براٸی قومی اداروں پر ڈالی جاتی ہے احسن اقبال

لاہور ہاٸیکورٹ بار کی جانب سے لگائے گئے کتاب میلہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے واقعہ نے ہر پاکستانی کے دل کو دھلایا ہے، اس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، جی آٸی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے چاہیے کسی طرح کا دباو نہیں ہونا چاہیے اس کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 70 سال بعد بھی ہم پینڈولم کی طرح کام کر رہے ہیں، اس ملک کو اگر قانون کےمطابق اور عوام کے مطابق نہیں چلاٸیں گے تو ملک قاٸد اعظم کا پاکستان نہیں بنےگا، آج پاکستان میں قومی اداروں کی ساکھ عوام کی نظر میں متنازع ہوگٸی، اس حکومت کی ہر براٸی قومی اداروں پر ڈالی جاتی ہے، عوام میں جاتا ہوں تو ہر بندہ قومی اداروں کے بارے میں بات کرتا ہے، ہم ملک کے تمام اداروں کا احترام چاہتے ہیں۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ یہاں پر حکومتوں کوتوڑا جاتا ہے، ہم نے دھندلی والے انتخابات کو منظور کیا مگر کسی انتشار کو نہیں چاہتے تھے، پی ٹی آٸی کو کسی سے خطرہ نہیں اپنی نہ اہلی سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انتظامی لحاظ سے مفلوج ہو چکا ہے، نٸے چیف جسٹس نے جو بات کی ہے وہ اس بحران کی ہے جو ہمیں درپیش ہے، کرپشن کو فکس کر سکتے ہیں مگر ملک انتظامی لحاظ سے کمزور ہو تو اس کا ڈھانچہ خطرے میں پڑ جاتا ہے، ہم شفاف احتساب کی حمایت کرتے ہیں جب کہ ہم سب ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close