پنجاب
نواز شریف سزا معطلی اپیل، ڈھائی ہزار اضافی صحفات پر مشتمل دستاویزات جمع
سابق وزیرعظم نواز شریف کی جانب سے سزا معطلی کی اپیل میں ڈھائی ہزار اضافی صفحات پر مشتمل دستاویزات عدالت میں جمع کرادی گئیں۔
سابق وزیراعظم کے وکلا کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست کے ساتھ کچھ دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔
نوازشریف کے وکلا کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل اضافی دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں۔
دستاویزات میں گواہوں کے بیانات اور ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے شواہد کا ریکارڈ شامل ہے۔
سابق وزیراعظم کے وکلا نے ریکارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت میں جمع کرائی ہیں۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ملنے والی 7 سال قید کی سزا کو معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔