پنجاب

لاہور: سانحہ ساہیوال میں گولی چلانے کو کس نے کہا، فوری انکشاف

لاہور:‌ سانحہ ساہیوال سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے، فائرنگ کا حکم کس نے دیا،  اے آر وائی نیوز نے پتا لگا لیا.

تفصیلات کے مطابق سانحہ سوہیوال میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، ذیشان، خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا تھا.

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ذیشان کو  زندہ پکڑنا ہی نہیں چاہتی تھی، کارمیں سوار افراد کو گولی مارنے کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا تھا.

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی جواد قمرکچھ دیر  بعد جائے وقوعہ پر پہنچے، جائے وقوعہ کی فوٹیج میں جواد قمرکی موجودگی کی نشان دہی کرلی گئی.

فوٹیج کے مطابق ایس ایس پی جوادقمرجائے وقوعہ پہنچنےکے بعد کار سے سامان نکلواتے رہے، جوا د قمر کے احکامات پر ہی لاشوں کوپولیس کی گاڑی میں رکھا گیا.

جواد قمر نے لاشوں کو اسپتال کی بجائے پولیس لائنز  بھجوانے کا حکم دیا، 6 گھنٹے بعد پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا.

ذرائع کے مطابق حکام نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی شمولیت کا معاملہ گول کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، پولیس افسران پیٹی بھائی کو بچانےکےلیےمتحرک ہوگئے.

خیال رہے کہ جے آئی ٹی نے 13 عینی شاہدین، 7 سی ٹی ڈی اہل کاروں کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close