پنجاب

شوہر کو زندہ جلا کر قتل کرنے والی خاتون اور اس کے آشناؤںجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان ویوز(مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر قدیر بشیر نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کے لئے ان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ مزمل بی بی اور اس کے آشنا عثمان اور اسد کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close