پنجاب

پی ٹی آئی سندھ میں مداخلت کر کے خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، محمد زبیر

لاہور: سابق گورنر محمد زبیر نے لاہور میں کوٹ لکھپٹ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی سندھ میں بہت خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، اس طرح کے اقدامات کے نتائج بہت خطرناک ہوتے ہیں، ان کے لیڈرز کہتے ہیں وہ مراد علی شاہ کو اندر کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے ہم ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، وہ مائنس میں چل رہے ہیں، جو بھی پرفارمنس ہوتی ہے وہ پوری ٹیم کی ہوتی ہے، جب اوپر کپتان ہی جعلی ہو تو ٹیم کی پرفارمنس کیا ہوگی۔ محمد زبیر نے وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو عثمان بزدار کو وسیم اکرم قرار دینے پر کہا کہ یہ وسیم اکرم سے زیادتی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور میں قید ہیں اور ہر ہفتے لیگی رہنماء اور کارکن ان سے ملاقات کیلئے آتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close