پنجاب

پاکستان بہترین وکیل بنے تو دنیا بھی ساتھ دے، سراج الحق

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان بہترین وکیل بنے تو دنیا بھی ساتھ دینے کے لیے تیار ہے، لاہور میں کشمیر کی جدوجہد آزادی سے متعلق ہونے والی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ابھی تک کشمیر کمیٹی کا چیئر مین بھی نہیں لگایا ہے۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، حکومت بھارت سے تجارت اور کلچر کے تبادلے کی بجائے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک بات کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close