پنجاب

لاہور پولیس نے ہسپتال میں نواز شریف کی سکیورٹی کیلئے پلان تیار کرلیا

لاہور: نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کے بعد ان کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاون علی وسیم کو سکیورٹی انچارج بنا دیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں 3 شفٹوں میں اہلکار تعینات کئے جائیں گے، ایک ڈی ایس پی، 2 انسپکٹرز، 80 اہلکار ایک شفٹ میں ہوں گے۔

لاہور پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس اور سادہ لباس میں الگ الگ نفری تعینات کی جائے گی جبکہ نواز شریف کی وارڈ کے باہر جیل کا عملہ تعینات کیا جائے گا۔ لاہور پولیس ذرائع کے مطابق صرف حکومتی تشکیل کردہ ڈاکٹرز کے بورڈ کو ہی میاں نواز شریف کے کمرے تک رسائی ہوگی اور نواز شریف کے کمرے تک جانیوالے راستے پر 3 جگہوں پر چیکنگ کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close