Featuredپنجاب

نواز شریف نے این آر او مانگا نہ کبھی مانگیں گے، شیخ رشید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا، شاہد خاقان عباسی

ملتان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ تمام جماعتوں کے منشور میں ہے، فخر ہے جو کام جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے کئے، وہ کسی نے نہیں کیے، ہم نے صوبہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے اندر ترقی کی رفتار رک گئی ہے، موجودہ حکومت کو چاہیئے کہ ترقی کے کاموں کو آگے لے کر چلے، حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، اس لیے ان سے کوئی خیر کی توقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال جو حاجی جائیں گے، وہ 63 فیصد زیادہ پیسے دیں گے، حکومت کو حج پر سبسڈی دینی چاہیئے، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی این آر او مانگا نہ کبھی مانگیں گے، نواز شریف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نواز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوسکا، جبکہ 3 میڈیکل بورڈز کی رپورٹ پر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close