Featuredپنجاب

شیدا ٹلی عُرف چپڑاسی اور پنڈی کے شیطان کا پبلک اکاونٹس کمیٹی میں خیر مقدم کریں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ شیدا ٹلی عُرف چپڑاسی اپنا قد بڑھانے کے لیے شہباز شریف کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ شیدا ٹلی عُرف چپڑاسی اور پنڈی کے شیطان کا پبلک اکاونٹس کمیٹی میں خیر مقدم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان ہی بیماری پر سیاست کر سکتا ہے، یہ شیدا ٹلی عُرف چپڑاسی عوام کو بتائیں کہ آپ اپنا طبی معائنہ کیوں نہیں کروا رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پارلیمنٹ کا سینئر ترین سیاستدان ہوں۔ شہباز شریف تو پہلی مرتبہ منہ اٹھاکر قومی اسمبلی میں آگیا ہے، شہباز شریف کے پاس کیا تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تو پٹواری، تھانے اور بیوروکریٹ کے گھروں میں گھس جانے کی سیاست کی ہے اور یہی ان کا تجربہ ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ بیس سال پہلے جو بیماری شہباز شریف کو جو بیماری تھی آج بھی اس بیماری میں کوئی فرق نہیں آیا، شاید یہ بیماری اس لیے رکھتے ہیں کہ ضمانت میں آسانی ہو۔ شیخ رشید نے کہا کہ ان کی بیماری کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ جب ڈیل میں ناکام ہوگئے، تو ڈھیل کی طرف چل پڑے، یہ ڈھیل کو اپنا حق سمجھتے ہیں، یہ بزنس مین سیاستدان ہیں، ان کو ڈیل کرنا آتی ہے، اب یہ ڈھیلنگ پراسس میں ہیں۔ مسلم لیگ نون کے رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی شیخ رشید کا پی اے سی میں مقابلہ کرنے کیلئے پی اے سی ممبر بننے کی خواہش پر وزیر ریلوے نے کہا کہ دونوں کو فی الفور پی اے سی کا ممبر بنایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close