لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ نیب کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی اعلٰی شخصیت کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے سکتی ہے۔ پنجاب کے صوبائی وزیر علیم خان کی نیب میں حراست کے بعد پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا کہ علیم خان نہ مجرم ہیں نہ ملزم ہیں، نیب نے انہیں تفتیش کے لیے بلایا تھا، ان پر کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان نے پیشی کے دوران نیب کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، آل شریف اور ہمارے درمیان یہ ہی فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے افراد جب بھی نیب کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے نیب پر کھلی تنقید کی۔