پنجاب

علیم خان کو گرفتار کرنے کے بعد نیب کیا کرنے والی ہے؟ بڑا اعلان ہوگیا

لاہور: قومی احتساب بیورو نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی گرفتاری کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کر کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔  تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں علیم خان کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالت سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ پیش ہوں گے جبکہ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن سماعت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close