پنجاب
اپنے خلاف کیس کا سامنا کروں گا، انشاء اللہ اس معاملے میں سرخرو ہوں گے، علیم خان
لاہور: وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عدالت سے انصاف کی امید ہے، اپنے خلاف کیس کا سامنا کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے سینئروزیر پنجاب علیم خان کو حراست میں لے لیاہے، سینئر وزیر پنجاب علیم خان آمدن سے زائد اثاثوںمیں نیب میں پیش ہوئے،سینئر وزیر پنجاب قومی احتساب بیورومیں سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پر نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔
وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مقدمے میں گرفتاری کے باعث مستعفی ہو رہا ہوں،اپنے خلاف کیس اور گرفتاری کا عدالت میں سامنا کروں گا،انشااللہ اس معاملے میں سرخروہوں گے ۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی امید ہے، اپنے خلاف کیس کا سامنا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آمدن سے زائد معاملہ نہیں، آف شور کمپنیوں کا معاملہ ہے۔