پنجاب

آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا، یوسف رضا گیلانی

لاہور: سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا، سیؤل میں ہونے والے ورلڈسمٹ میں روانگی کے حوالے سے نیب جج کو بھی آگاہ کردیا تھا، پی ٹی آئی انتقام کا راستہ ترک کرے یہ خود عمران خان کیلئے اچھا نہیں۔

بیرون ملک جانے سے روکنے پر اپنے رد عمل میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل میں ایشیا پیسفک کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال گیا۔براستہ بنکاک سیؤل جارہا تھا مجھے روک لیا گیا جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔سیؤل میں ہونے والے ورلڈسمٹ میں روانگی کے حوالے سے نیب جج کو بھی آگاہ کردیا تھا۔دفترخارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہا ہوں ۔پی ٹی آئی انتقام کا راستہ ترک کرے، یہ خود عمران خان کیلئے اچھا نہیں، حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا،آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close