پنجاب

شہباز شریف کو پیش کرنا نیب کی نہیں پولیس کی ذمہ داری ہے

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں گرفتار ملزمان احد چیمہ اور فواد حسن فواد عدالت میں پیش ہوئے جب کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کیوں پیش نہیں ہوئے۔ ان کو صحت کا مسئلہ ہے یا پی اے سی کی میٹنگ میں ہیں ؟ کیس ایسے تو نہیں چل سکتا۔ جس پر عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ شہباز شریف کو صحت کے مسائل بھی ہیں اور پی اے سی کی میٹنگ بھی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف کو کس نے اسلام آباد میں رہنے کی اجازت دی ہے ؟ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز شریف ٹھیک تھے لیکن لگتا ہے کہ بستر میں پڑے پڑے بیمار ہو گئے ہیں۔انہیں میڈیکل کی اجازت اس لیے نہیں دی کہ وہ عدالت میں پیش ہی نہ ہوں۔
نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کو پیش کرنا نیب کی نہیں پولیس کی ذمہ داری ہے جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پولیس تو صرف چوکیدار ہے ریاست جواب دے۔
عدالت نے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی اس لئے شہباز شریف کو ہر صورت موجود ہونا چاہیے کسی قسم کا عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close