پنجاب
سی ٹی ڈی نے ایک ہنستے بستے گھرانے کو غم کدہ بنادیا ہے
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی نا اہلی کو چھپانے کیلیے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے عوام کے سامنے جھوٹ بولا لیکن حقائق چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آگئے۔ سی ٹی ڈی نے ایک ہنستے بستے گھرانے کو غم کدہ بنادیا ہے۔ عمران خان ماڈل ٹاؤن واقعے پر اس وقت کے حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ سانحہ ساہیوال پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
مالاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے۔ نئے نئے بجٹ پیش کرنے سے عوام پر مہنگائی ، بیروزگاری اور اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے۔