Featuredپنجاب

نیب نے آصف زرداری کیخلاف غیرقانونی اثاثہ جات کیس دوبارہ کھلوا دیا

راولپنڈی: نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف شکنجہ سخت ہوگیا، نیب راولپنڈی نے سابق صدر کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرا دی۔

نیب نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کے خلاف ریفرنس مضبوط ہے اور اس میں مزید شواہد بھی مل چکے ہیں لہذا بریت ختم کرکے ملزم کو کڑی سزا اور نااہل قرار دیا جائے۔

دوسری جانب جسٹس قاسم خان نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپیل 6 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی جبکہ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو نوٹس کرتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close