پنجاب

جہانگیر ترین نے وزیر اعظم سے لودھراں کیلئے اعلان کردہ ڈھائی ارب روپے مانگ لیے

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بادشاہ ہیں جو صرف درباریوں کو نوازتے ہیں ان کے لودھراں کیلئے اعلان کردہ ڈھائی ارب روپے تاحال جاری نہیں ہوئے۔
اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لودھراں پبلک سکول کیلئے ڈھائی کروڑ روپے مختص کیے ہیں ، وزیر اعظم لودھراں کیلئے اعلان کیے گئے ڈھائی ارب روپے جاری کریں۔ لودھراں میں کاشتکاروں کے بجلی کنکشن کاٹے جارہے ہیں،جن لوگوں پر بل بقایا ہیں وہ میرے پاس آئیں ذاتی طور پر ان کی مدد کروں گا اس کے علاوہ اس حوالے سے ہم میپکو کے ساتھ بھی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ ہوگئے لیکن پتانہیں کب بلدیاتی اختیارات منتقل ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close