پنجاب

سانحہ ساہیوال، فرانزک لیب کو گولی چلانے کا حکم دینے والے افسر کی آواز کی جعلی ڈسک بھجوانے کا انکشاف

لاہور: سانحہ ساہیوال میں فرانزک ایجنسی نے حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے جس میں آواز کی ریکارڈنگ کے ثبوت تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گولیاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چلائیں، جو ایس ایم جی رائفلیں بھیجی گئیں وہ بھی تبدیل تھیں۔ فرانزک ایجنسی کی جانب سے تمام افسران کے پولی گرافک ٹیسٹ کی تجویز دیدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو ڈیجیٹل وائس ریکارڈر کی ڈسک بھیجی گئی وہ تبدیل کی گئی ہے، اگر اصلی ڈسک آتی تو معلوم ہو جاتا کہ گاڑی پر گولیاں چلانے کا حکم کس افسر نے دیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کار میں لگی ایک گولی سی ٹی ڈی اہلکار کی بندوق سے چلائی گئی۔ دوسری جانب ساہیوال کی جے آئی ٹی نے ذیشان کے بھائی احتشام اور گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی نے احتشام اور گواہان کو آج پولیس کلب میں طلب کر لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close