پنجاب

فوجی ضابطہ کی خلاف ورزی، اسد درانی کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئیں

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوجی ضابطہ کی خلاف ورزی پر اسد درانی کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئی ہیں۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) اسد درانی کی ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انکوائری ہورہی تھی،  فوجی ضابطہ کی خلاف ورزی پر اسد درانی کی پنشن اور دیگر مراعات روک دی گئی ہیں جب کہ دو سینیر افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے، دونوں افسران  کا کورٹ مارشل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ اے ایس دولت کے ساتھ  ’دا اسپائی کرونیکلز‘ کے نام سے کتاب لکھی ہے جس میں ایبٹ آباد آپریشن، مقبوضہ کشمیر اور کارگل سمیت دیگر معاملات کو بیان کیا گیا ہے۔

کتاب منظر عام پر آنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو اپنے بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کے لیے جی ایچ کیو طلب کیا گیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کے لیے اسد درانی کے خلاف کورٹ آف انکوائری کا حکم بھی دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close