راولپنڈی: گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر بذریعہ واہگہ بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج سہ پہر بذریعہ واہگہ بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق حکومت پاکستان سے جواب کے منتظر ہیں، بھارتی ہائی کمیشن نے پائلٹ کے سفری دستاویزات مکمل کر لئے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو امن کےفروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔