پنجاب

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا

لاہور:بھارتی ایئر فورس کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو سخت سیکورٹی حصار میں واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے جہاں اسے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ کے ہمراہ بھارتی سفارتخانے کے عملہ کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں اور جلو موڑ سے واہگہ بارڈر تک مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو تھوڑی دیر میں بھارت کے حوالے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔ بھارتی حکومت نے سرحد پر اپنی جانب پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو شرکت سے روک دیا ہے جبکہ پاکستان میں یہ تقریب معمول کے مطابق ہوگی۔

قبل ازیں بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے جہاں پاکستانی حکام نے انہیں پائلٹ حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر مطلع کیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے بھی اپنے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کےلیے سفری دستاویزات مکمل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close